جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو
جو بات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔فال فوٹو

جون میں پاکستان میں کورونا بلند ترین سطح پر ہو گا۔قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بلند ترین سطح مئی کے آخر اور جون کے شروع میں متوقع ہے۔

ملک میں لاک ڈائون سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے، ہم مستقل لاک ڈائون نہیں کرسکتے، تمام عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب یا تبدیل کرتے رہنا ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں، ان کی تکلیف کا احساس ہے اس لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بڑھنے سے صورتحال واضح ہوگی اور متاثرین کی اصل تعداد سامنے آئے گی، یہی وجہ ہے کہ پہلے ہم 2000 پاکستانیوں کو ہر ہفتے وطن واپس لا رہے تھے، اب ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھنے سے 6000 سے زائد پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گے۔