قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔فائل فوٹو

جواب پرعدم اطمینان۔نیب نے شہباز شریف کو 4 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کے بھیجے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 4 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

 شہباز شریف قانون کے مطابق بذات خود پیش ہوں اور قومی ادارے کو مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں۔
 واضع رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب کی جانب سے کورونا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کے باوجود ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔
شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس کے خطرات کے باعث نیب میں پیش نہیں ہورہے، کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے اور یادداشت کی بنیاد پر معلومات بمع دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کردی جائیں گی۔
نیب مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، اس حوالے سے اسکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے۔