ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا۔فائل فوٹو
ملز نے گٹھ جوڑ سے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کیا۔فائل فوٹو

شوگرانکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا

شوگر انکوائری کمیشن میں شامل رکن سجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے پرمعلومات لیک کرنے کا الزام تھا،ابتدائی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

شوگر انکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا، ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ، خسرو بختیارکی شوگر مل سے متعلق غلط معلومات دیتے رہے اوراس کے ذریعے انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتے رہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے پرانکوائری کمیشن کی معلومات مخدوم خسرو بختیار کو بھی فراہم کرنے کا الزام ہے۔ دیگر افسران اور متعلقہ افسرکی معلومات میں فرق آنے پرابتدائی انکوائری کی گئی۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن میں شامل دیگرافسران کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔