پاکستان میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب ہوگئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب ہوگئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 ہزارسے تجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکارافراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 31 ہزار549 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ روزکورونا کے 6 ہزار700 ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار155 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب ہوگئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4767 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اس کے علاوہ سندھ میں 3671، خیبرپختونخوا 1541، بلوچستان 607، گلگت بلتستان میں 300، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 55 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں کورونا نے مزید 15 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 85 ہے، سندھ 73، پنجاب 65، بلوچستان میں8 جبکہ اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔