ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔مفتی منیب الرحمٰن

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں گھر پر ہی نماز ادا کررہا ہوں اور رمضان میں بھی یہی سلسلہ رہے گا، حکومت اور علما کے درمیان 20 نکاتی معاہدے پر عمل شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کریں، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے، صدر اور وزیراعظم سے وعدہ کیاہے کہ 50سال سے زائد عمر والے مسجد نہیں آئیں گے۔