میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، جاوید میانداد
میں نے ہمیشہ سچ بیان کیا ہے اور آئندہ بھی حق اور سچائی پر ڈٹا رہوں گا، جاوید میانداد

ملک کا قرض اتارنے کا نسخہ جاوید میاں داد کے ہاتھ لگ گیا

پاکستان کے سپراسٹارکرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ  میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے جاری ٹیلی تھون میں جاوید میاں داد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم صاحب سے یہی کہوں گا کہ ہماری قسمت میں یہی رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو، کیونکہ اس شخص نے جب سے ہم نے کھیلنا شروع کیا ہے ہسپتال بنائے اور مانگتے ہی رہے ، کھانے والے تو نکل گئے ، کسی نے ملک کا نہیں سوچا ، یہ آزمائش ہے اورا س سے بھی نکل جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میرے سے ایک بار ملاقات کریں کیونکہ میرے پاس وہ منصوبہ ہے کہ پاکستان کا مکمل قرضہ اتر جائے گا ، آپ کو پتا ہے کہ میں کیلکولیٹر ہوں ، یہ ساری چیزیں آگاہی کی بات ہے ،اس ملک کی حقیقت یہ ہے کہ یہ وائرس نہیں ر ک سکتا جب تک آپ کو خو د کو نہیں سمجھائیں گے کہ ہم نے باہر نہیں نکلنا ۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کھانے کو نہیں وہ کیا کریں گے،دنیا میں وزیاروعظم صرف سپر وائز کرتے ہیں اور ملک کو عوام چلاتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اورلوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اوراس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔