ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔فائل فوٹو

کورونا کی جنم بھومی سے وائرس کا مکمل صفایا

دنیا بھرمیں تباہ کاریاں پھیلانے والاکورونا وائرس جس شہر سے شروع ہوا وہاں اب اس کا نام و نشان تک باقی نہیں بچا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ووہان کے ہسپتالوں میں زیرعلاج تمام مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیاہے۔

26 اپریل کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہرمیں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ ہسپتالوں مٰیں بھی کوئی مریض ایسا نہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے زیرعلاج ہو۔

چین کے کمیشن برائے قومی صحت کی ترجمان می فینگ کاکہنا تھا کہ اس شاندار کامیابی کا سہر ووہان اورچین بھرکے طبی عملے کے سرہے۔

خیال رہے کہ اس شہر میں کل 46ہزار452کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو چین کے مجموعی کیسزکا چھپن فیصد تھے۔

مذکورہ کیسز میں سے 3ہزار869افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر42583مختلف اوقات میں ہسپتالوں میں زیر علاج رہے جو اب تمام صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔