کم جونگ ان کے انتقال کی خبرنےعالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے۔فائل فوٹو
کم جونگ ان کے انتقال کی خبرنےعالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے۔فائل فوٹو

شمالی کوریا کے سربراہ کے انتقال کی تردید

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے انتقال کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات نےعالمی میڈیا میں بھونچال پیدا کررکھا ہے تاہم اب جنوبی کوریا کی حکومت نے اس بارے میں باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کے انتقال کی تردید کردی ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نہ صرف زندہ ہیں بلکہ وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔جنوبی کوریا کے صدر کے مشیر نے مختصر مگر واضح انداز میں شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اُن صحت مند ہیں۔

24 اور25اپریل کو کم جونگ ان کی موت کی اطلاعات اس وقت تیزی کے ساتھ سامنے آئیں جب ایک امریکی صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ چینی ریاست ہانگ کانگ کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ چل بسے۔