گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں اور سینیٹ میں گورنر سندھ کا کردار قانون کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

گورنر سندھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے

گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔

گورنر سندھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے، ہلکا بخاراور کھانسی محسوس ہونے پر ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے جس کے بعد عمران اسماعیل نے خود کو قرنطینہ کر لیا،ان کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے خود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکی تصدیق کردی۔ انہوں نے اپنے پیغام  میں کہا کہ عمران خان نےہمیں مشکل حالات میں لڑناسکھایاہے، اللہ سےدعاہےکہ وبائی مرض سےنمٹنےکی ہمت دے۔

ان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کا ٹیسٹ بھی ہوگا، عمران اسماعیل کے پرسنل سیکریٹری اور دیگر اسٹاف کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور متعدد رہنمائوں نے ہسپتال سے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رپورٹ آنے کے بعد کیا تھا۔اس ضمن میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بہت سے رہنمائوں کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ہم سب نے اپنا اپنا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ انڈس ہسپتال سے کروایا۔جمال صدیقی اور راجہ اطہرنے بھی فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔