سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظورکرلی۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظورکرلی۔فائل فوٹو

میر شکیل الرحمٰن کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

میر شکیل الرحمٰن کو جسمانی ریمانڈ کی مدت چوتھی بار ختم ہونے پراحتساب عدالت کے جج جوادالحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایڈووکیٹ امجد پرویزنے اُن کی غیرقانونی گرفتاری پر دلائل پیش کیے۔

احتساب عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمٰن کو 12 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمٰن نے 1986ء میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کو جواز بنا کر نیب نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا۔

میر شکیل الرحمٰن نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اوراپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا، 12 مارچ کو نیب نے دوبارہ بلایا اور وہ انکوائری کے لیے پیش ہوئے تو انہیں گرفتارکرلیا گیا۔