انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

چھوٹے کاروبار کی اجازت سے متعلق درخواست،سندھ حکومت سے تفصیلات طلب

سندھ ہائیکورٹ نے چھوٹے کاروبارکی اجازت سے متعلق درخواست پرصوبائی حکومت کو14مئی تک تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں چھوٹے کاروبارکی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلیے کیا اقدامات کررہی ہے؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ حکومت نے ایس او پی کے تحت کچھ صنعتیں کھولنے کا اجازت نامہ جاری کیا،کچھ کاروباری مراکز کو آن لائن کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہرنے استفسارکیا کہ چھوٹی دکانیں آن لائن کاروبارکیسے کریں گی؟ ،وفاقی و صوبائی حکومت نے بیشتر اقدامات کیے ہیں چھوٹے کاروباری طبقے کیلیے بھی سوچنا چاہیے،اسٹیشنری،الیکٹریشن اوردیگرکی عوام کو ضرورت پڑتی ہےایسے کیسے کام چلے گا؟۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ نائی کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں، درخواست گزار نے کہاکہ کیا عوام اب واٹس ایپ پربال کٹوائیں گے؟ ،آن لائن تعلیم شروع ہوگئی ہے بچے کیسے لکھیں گے اسٹیشنری کی دکانیں بند ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو14مئی تک تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کردی۔