بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

سندھ میں ہلاکتیں 100 ہوگئیں۔کراچی میں 332 نئے کیس رپورٹ

سندھ میں آج کورونا سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 404 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 332 کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ آج کوروناکے 404 کیسز سامنے آئے ہیں اور آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کیسزکل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔

کراچی سے 332 نئے مریض رپورٹ

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی میں 113، شرقی 100، وسطی 39، کورنگی 37، غربی 26 اور ملیر میں 17 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14، لاڑکانہ اور خیرپور میں 13-13، شہید بینظیرآباداور شکارپور میں 7-7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لیکر پہنچیں  جن میں 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ کاروبا کھول دیا ہے اورآن لائن دکانیں کھول دی ہیں،عوام بھی احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں جب کہ  لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔