بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے 2020 میں 2333 بارایل او سی کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

بھارت شرانگیزی سے بازنہ آیا۔کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ

بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اوربچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پرایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلراوررکھ چکری سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ اورگولہ باری سے کیرنی گائوں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جبکہ 10 سالہ بچہ اورایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پرموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے،34 سالہ شہید علی بازکا تعلق ضلع کرک سے تھا۔