خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا 385 جانیں نگل گیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 385 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار800 تک پہنچ گئی جبکہ 4315 مریض صحت یاب ہوچکے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مزید 344 کیسزاور24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ 6 ہزار53، خیبرپختونخوا 2627، بلوچستان1049، اسلام آباد 343، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 52 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 146 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 112، پنجاب میں 106، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 1 لاکھ 82 ہزار131 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔