سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کوبراہ راست امریکا پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے ۔

سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے،مصیبت کے وقت خاندان کے فرد کی مانند پاکستان کی خدمت میں پیچھے نہیں ہٹتے ،آخری پاکستان کے وطن واپسی تک آپریشن جاری رہے گا۔