ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

مودی ڈرپوک نکلا،کورونا سے ڈرگیا۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کورونا امیر اورغریب میں فرق نہیں کرتا، وائرس غریب بستی میں پھیلے گا تو امیروں کے گھروں میں بھی جائے گا۔ ماضی میں‌ ٹیکس کی رقم سے امیروں ‌کا علاج ہوتا تھا۔ مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا،غریب کا نہیں سوچا۔

کامسٹیک میں وزیراعظم عمران خان نے طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں طبی آلات بنانے کے اقدام پر فواد چوہدری اور زبیدہ جلال کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ کامسیٹک میں ماضی میں ٹیکس کی رقم سے صاحب اقتدار لوگوں کا علاج ہوتا تھا، وزارت سائنس ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کورونا کے بعد وینٹی لیٹر بنانے کا سوچا۔کورونا وائرس نے سکھایا کہ اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا ہے۔کیا ایٹمی ہتھیار بنانے والا ملک وینٹی لیٹر نہیں بنا سکتا؟.

انہوں نے کہا کہ خود پر یقین رکھنے والی قومیں آگے بڑھتی ہیں، خوداعتمادی لوگوں کومشکلات سے لڑنا سکھاتی ہے، نبی کریمؐ کی سنت پرعمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، ریاست مدینہ میں لوگوں کو خود پر یقین کرنا آ گیا تھا، مدینہ کی ریاست کا نمونہ سب کیلیے بہترین مثال ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں ترقی کی جانب گامزن رہا، ہم نے ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پر پیسہ خرچ نہیں کیا، ماضی میں ملکی پیداواری صلاحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ شوکت خانم ہسپتال بناتے وقت ہماری حوصلہ شکنی کی گئی، ہمیں کہا گیا ہسپتال نہیں بن سکتا لیکن ہم نے خود اعتمادی سے بنا کر دکھایا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں،انہیں بہتربنانا ہے،جب تک وزرا سرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گےاہسپتال بہترنہیں ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈائون کا اعلان کردیا گیا سوچا ہی نہیں گیا کہ دہاڑی دارکا کیابنے گا،مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بند کردیا،انہوں نے کہاکہ مودی نے ملک بندکردیاغریب لوگوں کا سوچا ہی نہیں،آج صاحب اقتدارچاہیں توبیرون ملک علاج نہیں کراسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈیڑھ سال ملک کوڈیفالٹ سے بچانے میں گزرگیا،کورونا نے سکھایا کہ اپنے پائوں پرکھڑا ہونا ہے،قوم کوپورا ویژن دیں گے،یہ کسی چھوٹے طبقے کےلیے نہیں پورے ملک کیلئے ہوگا،وزیراعظم نے کہاکہ حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈائون کرنا ہے۔