رائے پر ہرجانے کا دعوی ٰنہیں ہو سکتا،تنقید کرنا میرا حق ہے۔فائل فوٹو
 رائے پر ہرجانے کا دعوی ٰنہیں ہو سکتا،تنقید کرنا میرا حق ہے۔فائل فوٹو

توہین آمیز گفتگو کا الزام۔شعیب اخترکو چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس

وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

لاہور کے رہائشی ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کی وساطت سے شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا کی تضحیک کی ہے اور ان کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں۔

قانون نوٹس میں شعیب اختر سے 14 روز میں وکلا سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ سابق کرکٹر نے اگر وکلا برادری سے معافی نہ مانگی توان کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے گزشتہ روز پی سی بی کے شعبہ قانون اوراس کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو نااہل قرار دیا تھا جس پر تفضل رضوی نے بھی شعیب اختر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔