قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نوٹس نھیجنے کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو
قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نوٹس نھیجنے کا فیصلہ کیا۔فائل فوٹو

عرب ممالک میں21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہو گئے

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں 21 ہزار پاکستانی نوکری سے محروم ہوگئے، ہر ہفتے سات ہزار لوگ واپس آئیں گے تو غصہ اور پریشانی کم ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اورجلد ہی ہر ہفتے سات ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیرونِ ملک کام کرنے والے جن پاکستانیوں کو رخصت پر بھیج دیا گیا تھا، حالات میں بہتری آنے کے بعد ان کی نوکریوں پر واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان پر خلیجی ممالک کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں کہ وہ اپنے شہریوں کو واپس بلائے۔