پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی۔سیز فائر خلاف ورزی پر شدید احتجاج

پاکستان کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک سپاہی شہید جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ گذشتہ روز مختلف سیکٹرز میں بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 خواتین شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے، ایک سپاہی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ رواں سال اب تک بھارت نے 919 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، پورے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مناسب رویہ نہیں، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمے دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر تشدد کیا جاتا ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں ممالک چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔