انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو
انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام کرنے سے انکارکردیا۔فائل فوٹو

پشاورمیٹرو منصوبہ میں تاخیر۔سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

مسلسل تاخیرکا شکار ہونے والا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) ٹرانسپورٹ منصوبہ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقررکردیا گیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 5 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ منصوبہ 2021 میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن ہم اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کریں گے۔