ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کی بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کردیا گیا۔فائل فوٹو
ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کی بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کردیا گیا۔فائل فوٹو

ڈاکٹر فرقان کی موت۔ ڈاکٹر جگدیش غیر ذمے داری کا مرتکب قرار

ڈاکٹرفرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمے داری کا مرتکب قرار دیا گیا، کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔

محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پرانکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹرفرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی، ان کو ایمبولینس اسٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرزنے بروقت طبی امداد نہیں دی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کی بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کردیا گیا، ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریض کو دوسرے ہسپتال ریفرکیا، ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔