یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

12 ہزار روپے وصول کرلیں۔احسن اقبال کو بھی مسیج آ گیا

احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔

نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں،اگرانہوں نے پہلے وصول کر لیے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔

احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں۔انداز کریں کیسے پیسے بانٹےجا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا ٹویٹر پر میسج دیکھ کر پاکستان کے شہری بھی حیران رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ غریب محنت کش بے روزگار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ملک گیرلاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ غریب محنت کش بے روزگار ہو گئے تھے۔