فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس کاڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمدنے ڈاکٹر عائشہ کی پروموشن سے متعلق کیس سننے سے انکار کردیا،عدالت نے ڈاکٹرعائشہ کی سیکریٹری کیڈکیخلاف اپیل دوسرے بنچ میں مقررکرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وکیل صاحب آپ کی موکلہ ڈاکٹرعائشہ گڑبڑکر رہی ہیں ،ڈاکٹرعائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈاکٹر عائشہ باہر کہہ رہی ہیں عدالتوں سے یہ کرالوں گی وہ کرالوں گی ،مجھے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا کیس کو کسی دوسرے بنچ میں مقرر کیا جائے،ڈاکٹر عائشہ نے کہاکہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے ایساکچھ نہیں کہا،عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔