موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پابندی رینجرزکی درخواست پر لگائی گئی۔فائل فوٹو

سندھ میں لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر164 افرادپکڑے گئے

سندھ پولیس نے صوبے بھر میں لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی پر 164 افراد گرفتارکرلیے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاوَن جاری ہے اورخلاف ورزی پر پولیس کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی سے 99 دیگراضلاع سے 55 افراد گرفتارکرلیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کی خلاف ورزی پر960 افراد گرفتار کرلیے۔

گزشتہ روزصوبائی وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا  تھا کہ ابھی لاک ڈاوَن ختم ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس سے متعلق مشاورت ضرور ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کاروباری سرگرمیوں کی ایس اوپی کی بنیاد پر رعایت دی جائے، مشاورت جاری ہے مشاورت ہو جائےگی توعوام کو آگاہ کر دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ عوام کی صحت کو دیکھتے ہوئے کاروبارکرنے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار5 سو 50 تک پہنچ گئی ہے۔