کورونا کی ویکسین صرف 60 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگانے کی اجازت ہے ۔فائل فوٹو
کورونا کی ویکسین صرف 60 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو لگانے کی اجازت ہے ۔فائل فوٹو

ق لیگ نے حکومت سےعلیحدگی کی دھمکی دیدی

مسلم لیگ ق نے واضح کیا ہے کہ اگر نیب نے ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کی تو وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمیں اگر انصاف کی بھیک مانگنی پڑ گئی ہے اورعدالت جانا پڑ گیا ہے تو وزیراعظم کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ پتا چلائیں کہ سیاسی انجینئرنگ کے پیچھے کون ہے؟وہ لوگ جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے،ان کو فکر ہونی چاہیے لیکن ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائے گا۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ آپ بیلنس کرنے کیلیے شرفا کی پگڑیاں اچھالیں ، وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ہم ان کیلیے اہمیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔

طارق بشیر چیمہ سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ بیلنس کرنے کیلیے کوئی کارروائی ہوئی تو کیا وہ حکومت چھوڑ دیں گے؟اس سوال پر وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر ہماری قیادت کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک کیا 10 حکومتیں بھی چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے ہمارے کیخلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔