قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔فائل فوٹو
قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔فائل فوٹو

شعیب سڈل نے قومی اقلیتی کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

وزارت مذہبی امورکے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

شعیب سڈل کمیشن نے سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کمیشن کے مجوزہ قیام پر درخواست دائرکردی جس میں کہا گیا کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام کے فیصلہ پرعمل درآمد کے لیے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت مذہبی امور نے کمیشن سے مشاورت کے بغیراقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوادی۔

شعیب سڈل نے کہا کہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، وزارت قانون کاتجویز کردہ اقلیتی کمیشن پاکستان کی بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اقلیتی کمیشن پہلے سے وجود رکھتا تھا تو وزارت مذہبی امورنے عدالت کو آگاہ کیوں نہ کیا، قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں۔

شعیب سڈل نے کہا کہ اقلیتی کونسل کے قیام کے لیے مجوزہ بل پر بھی وزارت مذہبی امور نے کوئی رائے نہیں دی، سیکریٹری وزارت مذہبی امور سے اقلیتی کونسل کے عدم قیام پر وضاحت طلب کی جائے، وزارت مذہبی امورکوعدالتی حکم کی روشنی میں اقلیتی کونسل کاقیام عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔