طالبان قیادت نے پولیس چیف پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔فائل فوٹو
طالبان قیادت نے پولیس چیف پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔فائل فوٹو

افغانستان۔پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل احمد بایازئی بم دھماکے میں ہلاک

افغانستان کے صوبے خوست کے پوليس چيف بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی تین اہلکاروں سمیت بم دھماکے ميں ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب صوبے کے پولیس چیف کی گاڑی وہاں سےگزر رہی تھی۔ دھماکے میں بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی شدید زخمی ہوگئے جبکہ تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

صوبے خوست کے گورنرکے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ خوست پولیس چیف بريگيڈيئر جنرل سيد احمد بابازئی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بريگيڈيئر جنرل سيد احمد ببازی پرعسکریت پسندوں کے خلاف آپريشن کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔

خوست کے مقامی طالبان قیادت نے پولیس چیف پرحملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی جنگجوؤں کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے،اگرہم پر کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ایسے حملے جاری رہیں گے۔

ادھرامریکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خليل زاد نے گزشتہ روز ہی طالبان قیادت سے بات چیت کی ہے جس میں افغان فوج کے خلاف عسکری کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالبان سے ملاقات کے بعد زلمے خلیل زاد پاکستان، بھارت اوردوحہ بھی جائیں گے۔