روس میں کرونا سے 1723 افراد ہلاک ہو چکے۔فائل فوٹو
روس میں کرونا سے 1723 افراد ہلاک ہو چکے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس۔ روس فرانس اور جرمنی سے ٓآگے نکل گیا

روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد فرانس اور جرمنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اوراب روس دنیا میں وبا سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔

روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 859 ہو چکی ہے جبکہ 1723 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد جب کہ جرمنی میں ایک لاکھ 69 ہزار 430 ہے تاہم ان دونوں ممالک میں اموات روس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔

فرانس اور جرمنی میں بالترتیب 25 ہزار987 اور7 ہزار 392 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا سے اموات 76 ہزار 942 ہو چکی ہیں جبکہ برطانیہ میں 30 ہزار 615، اٹلی میں 29 ہزار 958 اور اسپین میں 26 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار190 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایران میں 6 ہزار486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔