پیر کو این سی او سی کے فوری بعد مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کریں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان
پیر کو این سی او سی کے فوری بعد مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوں گے، مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کریں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں31 مئی تک توسیع کردی 

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید 31 مئی تک توسیع کردی ہے اور صوبائی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن ہوگا، شام 5 سے صبح 8 تک عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، شاپنگ مالز,تعلیمی ادارے,شادی ہالز,جلسے جلوس, مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروبار بھی ایس او پیزکے تحت کھلا جائے گا۔