بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔فائل فوٹو
بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔فائل فوٹو

سندھ حکومت کا میٹرک اورانٹرکے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے میٹرک اورانٹرکے امتحانات منسوخ کرکے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کرکے بچوں کو پروموٹ کردیا جائے گا، بورڈ کے امتحان نہ ہونے کے فیصلے کا اعلان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا جبکہ بچوں کواگلی جماعت میں پروموٹ کرنے لیے قانون تبدیل کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے بعد ہی اس پرعمل کیا جائے گا، تمام بچوں کا ڈیٹا تیار کریں گے تاکہ اگلی جماعت میں داخلہ اور یونیورسٹی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔