متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں۔فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی ملازمین کام کرتے ہیں۔فائل فوٹو

 متحدہ عرب امارات نےتمام ویزا جرمانے معاف کردیے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے تمام ویزا جرمانے معاف کردیے ہیں۔

میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ یکم مارچ 2020 سے پہلے میعاد ختم ہونے والے افراد کو جرمانے ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

میعاد ختم ہونے والے داخلی یا رہائشی اجازت نامے والے افراد کے لیے جرمانے کی مکمل معافی شامل ہے جو 18 مئی کے بعد ملک چھوڑنے کے لیے تیارہے۔

حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی کا اسمارٹ پلیٹ فارم استعمال کریں۔ نئے حکم نامے کا اطلاق متحدہ عرب عمارات میں کام کا اجازت نامہ رکھنے والوں پر بھی ہوگا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں رہائش کا ویزہ رکھنے والوں کو ویزے کی مدت ختم ہونے کی صورت میں کورونا وائرس کے سبب تین ماہ کیلئے جرمانے سے مستثنیٰ قرار دے دیا تھا۔

یہ رعایت ان لوگوں کو بھی حاصل ہوگی جن کے پاس دبئی کا ویزہ ہے لیکن وہ 180 دن سے زائد عرصے کیلئے ملک سے باہر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے کسی بھی طرح کے ویزا یا رہائش رکھنے والے تمام افراد کو قابل تجدید مدت کے لئے کسی بھی جرمانے سے تین ماہ کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کا اطلاق متحدہ عرب امارات کے رہائشی ان افراد پر بھی ہوگا جو ملک سے باہر ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ریذیڈنسی ویزا کے حامل جو رعایتی مدت سے قبل متحدہ عرب امارات نہیں پہنچتے ہیں ، اضافی فیس کے بغیر اپنے ویزا کی تجدید کروا سکیں گے۔

“رہائشی ویزا کی مختلف اقسام ہیں اور یکم مارچ سے سب کو جرمانے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ میعاد ختم ہونے والے وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کو بھی فیصلے کے مطابق جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔