بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

احساس پروگرام کے تحت 100 ارب روپے بانٹ دیے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازنے کہاہے کہ لاک ڈاون سے مڈل کلاس اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر تھا، احساس پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں،مشاہداللہ کہتے ہیں کہ احساس پروگرام میں احسن اقبال کے نام بھی پیسا آیا،ازرہ تفنن کہتا ہوں یہ نام آپ نے ہی ڈلوایا ہوگا کہیں کا پیسا آپ نہیں چھوڑتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور سینٹر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،کورونا وائرس پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ، اللہ کا کرم ہے پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں کم ہیں ۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ لاک ڈاون سے مڈل کلاس اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر تھا، احساس پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد تقسیم ہوچکے ہیں،مشاہداللہ کہتے ہیں کہ احساس پروگرام میں احسن اقبال کے نام بھی پیسا آیا،ازراہ تفنن کہتا ہوں یہ نام آپ نے ہی ڈلوایا ہوگا کہیں کا پیسا آپ نہیں چھوڑتے، وفاقی وزیرنے کہاکہ مشاہد اللہ کہتے ہیں کہ ڈیزل ناپید ہے یہ بات درست نہیں، ڈیزل مل رہا ہے ۔

شبلی فراز نے کہاکہ اشرافیہ وہ ہے جو قانون سے بالاتر سمجھا جاتا ہے بیمار ہو تو بیرون ملک جاتا ہے ، جب ان سے سوال پوچھے جاتے ہیں تو یہ کہتے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کیا اپوزیشن یہ چاہتی ہے کہ پورے ملک میں کرفیو لگادیں؟،کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ مساجد بند کردیں ؟ ۔

انہوں نے کہاکہ نیب میں چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک ایک بھی بندہ ہمارا لگایا ہوا نہیں، آپ عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے نہ کریں ، پاکستان کے عوام کی سپورٹ تو کریں، آپ عمران خان کو سپورٹ نہیں کرتے نہ کریں ان کو کام تو کرنے دیں ،امید ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہم اس بحران سے بھی نکل جائیں گے ، مشاہد اللہ سے درخواست ہے کہ تنقید کریں لیکن کچھ ایشوز کو سیاست کی نظر نہ کریں،مشاہد اللہ صاحب ایسی بات کرکے عوام میں بے چینی نہ پھیلائیں، آپکی جماعت خود بھی اسکا شکار ہوچکی ہے ۔