فلسطین اور مسئلہ کشمیرپر ہمارا موقف دنیا پر عیاں ہے۔فائل فوٹو
فلسطین اور مسئلہ کشمیرپر ہمارا موقف دنیا پر عیاں ہے۔فائل فوٹو

بھارت نے کوئی حماقت کی تو جواب کا منتظر رہے۔شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردارکیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اورافغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ بہت بڑی پیش رفت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دنوں کابل اورننگر ہار میں ہونےوالےدہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ڈھکی چھپی نہیں، کورونا کےبعد توقع تھی کہ بھارت کشمیر میں نرمی کرےگا، بد قسمتی سےایسا نہیں ہوا، بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ امن کیلئے سازگار ماحول دیا جائے، خطے میں بھارت ایڈ ونچر کرنا چاہتا ہے عالمی طاقتیں نوٹس لیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ داعش کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،اس کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، کورونا کی اس صورتحال سے اگر کوئی شعبہ ہمیں نکال سکتا ہے تو وہ زراعت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے افغان گروپوں میں بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ افغانستان میں قیدیوں کی رہائی کے عمل کو تیز کرنا چاہیے۔ امن کے لئے سازگار ماحول درکار ہے، اس میں سب کو کردار ادا کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں چینی سفیرکی ہلاکت پر ابھی کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا، ہم ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ امید کرتے ہیں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زراعت کو فائدہ ہو گا، کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے پیکج دیا جارہا ہے، 65 ارب روپے کا پیکج زراعت کیلیے دیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک موجود ایک لاکھ 10 ہزارافراد واپس آنا چاہتے ہیں، باہر سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے، قرنطینہ کی گنجائش بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔