کمپنی نے 3000 ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی کا ای میل بھیج دیا۔فائل فوٹو
کمپنی نے 3000 ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی کا ای میل بھیج دیا۔فائل فوٹو

اوبر نے 3000 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنے 3000 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔اس ضمن میں کمپنی نے 3000 ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی کا ای میل بھیج دیا اورکمپنی کے سی ای او نے 45 دفاتر بند کرنے کی بھی تصدیق کردی ہے۔اوبر کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ لاک ڈائون سے سواریوں کی کمی کے باعث کیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈائون کی وجہ سے دو ہفتے قبل بھی اوبر کے 3500 ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کی کمپنی اوبر دنیا بھر میں اپنے29اعشاریہ 5 فی صد ملازمین کم کررہی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ وبا کروڑوں افراد کو روزگار سے محروم کر دے گی۔