بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو
بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو

ٹڈی دل کو قابو نہ کیا تو آئندہ سال فصلیں نہیں ہوں گی۔ چیف جسٹس

کوروناازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ٹڈی دل کو قابو نہ کیا تو آئندہ سال فصلیں نہیں ہوں گی،پہلے بھی ٹڈی دل آتاتھا لیکن 2 ہفتے میں ختم کردیاجاتاتھا۔

سپریم کورٹ میں کوروناوائرس ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،اٹارنی جنرل پاکستان نے کہاکہ ٹڈی دل کابڑاریلاایتھوپیا سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ٹڈی دل کو قابو نہ کیا تو آئندہ سال فصلیں نہیں ہوں گی،پہلے بھی ٹڈی دل آتاتھا لیکن 2 ہفتے میں ختم کردیاجاتاتھا،فصلوں کے تحفظ کے ادارے ٹڈی دل سے نمٹتے تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے افضل خان نے کہاکہ اس وقت 20 میں سے صرف ایک جہازفعال ہے،مزید ایک جہاز بھی خرید لیا ہے،پاک فوج کے 5ہیلی کاپٹرزکی خدمات حاصل کی گئی ہیں،توقع ہے ٹڈی دل سے جلد نمٹ لیا جائے گا۔