میوکورمائیکوسس یا بلیک فنگس یعنی سیاہ پھپوندی ایک خطرناک فنگل انفیکشن ہے جو کمزور قوت مدافعت والے افراد پر حملہ کرتا ہے، ماہرین صحت
میوکورمائیکوسس یا بلیک فنگس یعنی سیاہ پھپوندی ایک خطرناک فنگل انفیکشن ہے جو کمزور قوت مدافعت والے افراد پر حملہ کرتا ہے، ماہرین صحت

کرونا بحران۔ ڈھائی ماہ میں چار وفاقی سیکریٹری صحت تبدیل

حکومت نے کورونا کی صورتحال کے باوجود گزشتہ ڈھائی ماہ میں چار وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت کو تبدیل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 5 مارچ کو ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ریٹائرمنٹ سے چار ماہ قبل تبدیل کیا گیا اور ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر سید توقیر شاہ کو انچارج وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت تعینات کیا گیا۔

ایک ہفتے بعد11 مارچ کو سید توقیر شاہ کو تبدیل کر کے گریڈ 21 کے افسر تنویر قریشی کو انچارج وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت تعینات کیا گیا، 2 ماہ 7 دن بعد گزشتہ روز تنویر قریشی کو تبدیل کرنے اورگریڈ 22 کے افسر عامر اشرف خواجہ کو وفاقی وزارت سیکریٹری قومی صحت تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ گریڈ 22 کے عامر اشرف خواجہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھے۔

دوسری طرف سپریم کورٹ نے تبدیل کئے جانے والے وفاقی سیکریٹری قومی صحت تنویر قریشی کو کورونا مقدمہ میں آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت تنویر قریشی کو عہدے کا چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر وفاقی سیکریٹری وزارت قومی صحت تنویر قریشی نے تبادلے کے احکامات پر چارج نہیں چھوڑا۔