کراچی میں کورونا کے مزید 813 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔فائل فوٹو
کراچی میں کورونا کے مزید 813 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں ایک روز میں کورونا کے 1017 کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں ایک روز میں کورونا کے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک کے ایک روزکے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو 29 فروری رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بعد ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں کورونا کے مزید 813 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے ضلع شرقی میں 230، جنوبی میں 157 اور وسطی میں 144 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورنگی میں 109، ملیر میں 97 اورغربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار964 ہو گئی ہے جب کہ اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار645 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکراپنے گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار645 ہو گئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ صورت حال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سہی فیصلے کرنے ہوں گے۔