ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

مودی حکومت خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی کی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔