نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔فائل فوٹو
نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔فائل فوٹو

اسلام آبادہائیکورٹ کی ن لیگ کو بھاری جرمانے کی وارننگ

اسلام آبادہائیکورٹ نے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسمبلی کے فلور پر جوآپ حل نہیں کر پاتے وہ یہاں لے آتے ہیں،اگر یہ درخواست مستردہوئی تو آپ پرمثالی جرمانہ عائد ہوگا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل عمر گیلانی نے کہاکہ میڈیامیں رپورٹ ہوا وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراضات اٹھائے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ مفروضوں پرنہ جائیں حقائق پر بات کریں ،آپ کا کیس یہ ہونا چاہیے کہ مشیر خزانہ کو مشاورت سے ممبر نہیں بنایاگیا۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ آئین کے مطابق واضح لکھا ہے پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ دیکھنا ہے مشیر خزانہ واحد ہے جو بغیر مشاورت سے تعینات ہوا،وکیل عمر گیلانی نے کہاکہ وزیرخارجہ کی غیر موجودگی میں کنوینرکون ہوگا یہ صدر نہیں کر سکتا ،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔