عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

حکومت کا تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے ملک کی گزشتہ تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی طیارہ حادثہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سول ایوی ایشن حکام پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ماضی میں کسی طیارہ حادثہ تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا گیا، جن کے پیارے جاں بحق ہوئے ان کو وجوہات جاننے کا حق ہے، پی ٹی آئی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے، طیارہ حادثات کو کئی سال گزر گئے مگر تحقیقاتی رپورٹس سامنے کیوں نہیں آئی، تمام طیارہ حادثات کی تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رپورٹس پبلک ہوں گی تو آئندہ کے لیے موثر اقدامات ہو سکیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جنید جمشید طیارہ حادثہ رپورٹ جولائی میں پبلک کردی جائے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر یہ حادثہ قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم حکومت متاثرین کو یقین دلاتی ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔