کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی
کمشنر و ایڈ منسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو دکانوں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد میں فیس ماسک لازمی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

اسلام آباد میں فیس ماسک نہ لگانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، عمل نہ کرنے والوں‌ پر جرمانے عائد کئے جائیں‌گے. اطلاق مساجد، بازار، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی سفر پر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹس،عوامی مقامات، مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ تین ہزار روپے تک جرمانے کریں گے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتاہے۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب اسلام آباد میں فیس ماسک لگانا لازمی قرار، ماسک نہ لگانے پر ضلعی اتنظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹ کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے، مجسٹریٹ تین ہزار روپے تک جرمانے کر سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ 188 تعزیرات کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔