سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو
سیف کھوکھرکو نوازشریف اورشہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔فائل فوٹو

کرائے کے ترجمان روز سرکس لگاتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام جان چکی ہے کہ چینی چورعمران مافیا ملک پر مسلط ہے۔

مریم اورنگزیب کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ حکومت میں روزلاپتہ اورکرائے کے ترجمان سرکس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کے نام لے کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے 5 سال میں چینی کی قیمت ایک پیسہ نہیں بڑھنے دی، شہباز شریف نے شوگرمافیا کے مقابلے میں غریب کسان کا ساتھ دیا اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دی جو کمیشن کی رپورٹ کہہ رہی ہے، اگرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود شہباز شریف نے گنے کی قیمت میں کمی نہیں کی تو شاہد خاقان عباسی کے اثر میں کیسے آسکتے ہیں؟۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان نہیں جو شوگر مافیا کے دباؤ میں آجائیں اور پھر کمیشن بنا کر رپورٹ کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کریں، کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ چینی کمیشن عبدالرزاق داؤد، اسد عمراورعثمان بزدار کے جواب سے کیوں مطمئن نہیں ہوا؟، نواز شریف، شہباز شریف، سلمان شہباز اور شاہد خاقان کا نام لینے سے عمران خان کی چوری نہیں چھپے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان جواب دیں کہ عمران خان اور آٹا چینی چوروں نے سال میں چینی 53 سے 90 روپے تک کیوں پہنچائی؟ عمران خان نے چینی کی قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت کیوں دی؟  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 فیصد کمی کے باوجود چینی پر سبسڈی کیوں دی گئی؟ ترجمان کب تک جھوٹ بولیں گے؟ کب تک الزامات لگائیں گے ؟ کب ثبوت پیش کریں گے اور کب کارروائی کریں گے؟۔