رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

شہبازشریف نےعبوری ضمانت کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،امجدپرویزایڈووکیٹ نے شہبازشریف کی درخواست دائرکی ،درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔

درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیادپراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیادہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کاخدشہ ہےلہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔