یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے جج کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سپریم کور ٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

جسٹس امین الدین خان بینچ نمبرٹو کا حصہ تھے جبکہ سپریم کورٹ کے ملازم ظفراقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جبکہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرقرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

فاضل جج نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کر گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،رجسٹرار آفس نے بھی جسٹس شاہد کریم کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے دو اور ججوں میں بھی کورونا وائرس کی کچھ علامات پائی گئی ہیں جن کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،دوسری طرف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیاہے۔