کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں کرونا سے اموات 650 ہو گئیں

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 16 مریض انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار 744 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 ہزار108 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 650 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آج کورونا کے 1081 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار 147 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 98 ہزار 943 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 2 ہزار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مزید 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 33 ہزار 465 مریض صحتیاب ہو گئے۔