آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچانک کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں افغان مفاہمتی امن عمل اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گئے ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں ،افغانستان کیلیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں وفد نے افغان صدر اشرف غنی سے اہم ملاقات کی ہے جس میں افغان مفاہمتی امن عمل اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔