عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا اوران کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اوران کی والدہ نے ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کے بعد سماجی تنہائی اختیارکرلی۔

اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کابھی پیر کے روز کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔