ڈیوٹی کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی ہے۔فائل فوٹو
ڈیوٹی کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت نے سگریٹ نوشوں پر بجلی گرادی

وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی سگریٹ اورتمباکو پر ڈیوٹی کی شرح میں 65 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ درآمدی سگریٹ اور تمباکو پر ڈیوٹی کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر100 فیصد کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا اورکینسرکی تشخیص کےآلات کی درآمدپرڈیوٹی معاف کردی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈبل کیبن پک اپ پرٹیکس لگانےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔