مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو
مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔فائل فوٹو

ایف آئی اے نے ظفر مرزا کو کلین چٹ دیدی

2 کروڑماسک کی چین برآمدگی کے معاملہ پر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اورایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ظفرمرزاپرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، درخواست گزاراپنےالزام سےمتعلق کوئی شواہدپیش نہیں کرسکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ظفرمرزاکاماسک برآمدگی کیلیےپرمٹ اجراسےتعلق ثابت نہیں ہوا، ڈریپ نے 30 جنوری کوحفاظتی اشیاکی برآمدپرپابندی لگائی تھی تاہم ڈریپ نےماسک برآمدگی کیلیے چینی کمپنیوں کوپرمٹ جاری کیےتھے، ڈریپ نےماسک برآمدگی کی اجازت قواعد وضوابط کےتحت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  ایف آئی اے نےماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنےکی سفارش کردی۔یاد رہے کہ فارماسسٹ نے 25 فروری کوایف آئی اےکودرخواست دی تھی۔