مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، اسد عمر
مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، اسد عمر

جولائی میں کرونا کیسز دس لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔اسد عمر نے خبردار کر دیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ جتنی احتیاط کریں گے کورونا اتنا ہی قابو میں رہے گا ، احتیاط نہیں کریں گے تو اس کے پھیلاﺅ میں تیزی آئے گی ، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کوروناوائرس کے کیسز دس لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہناتھا کہ جون کے وسط تک تقریباًڈیڑھ لاکھ کوروناکیسزسامنے آئے ہیں اورجون کے آخرتک کوروناکیسزکی تعداد 3 لاکھ ہونے کاخدشہ ہے جبکہ اگر یہی صورتحال رہی تو جولائی کے آخرتک کوروناکیسزکی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے بارباراپیل کی گئی احتیاطی تدابیراختیارکریں، تحقیق کے مطابق ماسک کوروناکے پھیلاو¿کوروکنے میں معاون ہے،فیس ماسک کےساتھ سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔

اسد عمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرے گی،جہاں کورونا کیسز زیادہ ہوں گے وہاں پابندیاں لگائی جائیں گی،حکومت کورونا صورتحال میں غریبوں کی مدد کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ،حکومت شہریوں کی زندگی کی حفاظت کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان نے پھربھی بہترفیصلے کیے،بھارت میں برے حالات ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ آئندہ کچھ دنوں میں کوروناٹیسٹ کی صلاحیت روزانہ ڈیڑھ لاکھ تک لے جائیں گے،2دن سے کوروناکے30 ہزارٹیسٹ روزانہ ہورہے ہیں،سندھ اورپنجاب میں 500بیڈز،کے پی میں 400آکسیجن بیڈزکااضافہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ ودیگربڑے شہروں میں پنجاب حکومت کی معاونت کریں گے،کوروناکوپھیلناتوہے لیکن اس کی رفتارکم کرنی ہے تاکہ صحت کانظام دباو¿میں نہ آئے۔